تازہ ترین

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 17 اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ملک بھر میں بجلی کی صورتحال پر ترجمان پاور ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔17، 18، 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی، 20 اپریل کو بیشتر بجلی تقسیم کار کمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹہ لوڈ منیجمنٹ کی۔ صرف گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ایل این جی دستیابی پر ان تمام پلانٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ بجلی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے۔ 

Leave A Comment

Advertisement