حیدرآباد: پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 موقع سے فرار
حیدرآباد میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 4 فرار ہوگئے۔ یہ مقابلے مارکیٹ اور ٹنڈو آغا کے علاقوں میں ہوئے۔ موٹر سائیکل سوار 5 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ایک گھر میں گھس گئے، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو آصف کھکرانی مارا گیا۔
مارکیٹ تھانے کی حدود میں ہونے والے مقابلے میں خطرناک ڈاکو عبدالغفور ماچھی ہلاک ہوا، جو ڈکیتی سمیت لوٹ مار کی سترہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔