مرکزی روہت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔مولانا عبدالخبیر آزاد ںے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔