تازہ ترین

 2 مختلف روڈ حادثات میں 6 سالہ بچی جاں بحق .6خواتین سمیت 9 افراد زخمی .ریسکیو ٹیموں کا کوئیک ریسپانس .ریسکیو زرائع کے مطابق  چک نمبر 6/4L کے قریب موٹر سائیکل نمبری OKC-9331 اوور ٹیکنگ کے دوران بے قابو ہوکر کرین نمبریD-630 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 6سالہ بچی ماہ نور جاں بحق ہو گئی جب کہ فیضان رسول اور نور الہی زخمی ہو گئے .

دوسرا حادثہ چک نمبر 5 اے فور ایل کے قریب ہوا جہاں 2 رکشے ایک ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5خواتین مقدس . شازیہ . ثمینہ . شمیم اور الہ رکھی 8سالہ بچہ مبین اور قاسم شدید زخمی ہو گئے. حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں. اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا . جب کہ جاں بحق ہونے والی 6سالہ بچی کی نعش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی

Leave A Comment

Advertisement