آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: ایران کو روزانہ 435 ملین ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کو امریکا کے اس اقدام سے روزانہ تقریباً 435 ملین ڈالرز کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی یہ ناکہ بندی آبنائے ہرمز پر ایران کی بندرگاہوں کو نشانہ بنا سکتی ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل گزرتی ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل، خوراک اور دیگر اشیاء کی عالمی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش سے ایران کی یومیہ برآمدات میں تقریباً 276 ملین ڈالرز کی کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر خام تیل اور پیٹروکیمیکلز میں تاہم نقصان کا حتمی اندازہ اس بات پر منحصر ہو گا کہ ناکہ بندی کتنی مؤثر ہوتی ہے اور ایران کس حد تک متبادل راستے استعمال کر پاتا ہے۔
Leave A Comment