جرمنی : پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان
جرمنی نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مارز کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے دو ماہ کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کی جائے گی، ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لٹر کمی کی جائے گی۔
جرمن وزارتِ معیشت نے خبر دار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر (2.27 فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا جہاں برینٹ 4 فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3 فیصد بڑھ گیا تھا اس اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی۔
Leave A Comment