تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں عام اشیاء  کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برائلر گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو کر اب 504 روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے۔اسی طرح ایل پی جی کی قیمت 325 روپے سے بڑھ کر 350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سبزیوں کی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں جیسے کہ پیاز 65 سے 85 روپے جبکہ ٹماٹر 100 سے 130 روپے فی کلو تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ لہسن 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں دالیں بھی تقریباً 25 فیصد تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عام شہریوں بلکہ تاجروں کو بھی شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement