تازہ ترین

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑے گا۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو کچھ ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہڑتال ختم کروانے کے لیے کیے گئے معاہدوں پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں اور فوری طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement