رحیم یارخان :20روزقبل تاوان کی غرض سے اغواءہونے والا شہری بازیاب
20روزقبل تاوان کی غرض سے اغواءہونے والے شہری کو سندھ پولیس اوررینجرز نے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران کشمور(سندھ) کے علاقہ سے بازیاب کرلیا۔مزید کارروائی کیلئے پنجاب پولیس کے حوالے‘ مغوی کو20روز قبل موٹرسائیکل پرشہرآنے کے دوران کچہ کے نامعلوم اغواءکاروں نے اغواءکرنے کے بعد رہائی کے عوض 1کروڑروپے مالیت کاتاوان طلب کیاتھا۔
سندھ پولیس اوررینجرزنے کشمور(سندھ) کے علاقہ میں ٹاگٹیڈآپریشن کے دوران موضع بندورعباسیاں کے رہائشی مغوی آصف جاوید باحفاطت بازیاب کرلیا‘آصف جاویدکوکچہ کے نامعلوم اغواءکاروں نے 20روزقبل موٹرسائیکل پرشہرجانے کے دوران اغواءکرنے کے بعدکچہ کے علاقہ منتقل کرکے ورثاءسے رہائی کے عوض1کروڑرپے مالیت کاتاوان طلب کیا تھا جبکہ مغوی آصف کے اغواءکامقدمہ تھانہ کوٹسبزل میں نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کیاتھا۔
Leave A Comment