تازہ ترین

رات کے اندھیرے میں کچہ کے ڈاکوﺅں کا موٹروے ایم فائیوپر راج‘ گاڑیوں پراندھادھندفائرنگ‘ موٹروے پرسفرکرنے والے 10افراد کواغواءکرلیا‘ فائرنگ کی زدمیں آکر تین افرادشدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ رات کے گئے موٹروے ایم فائیو پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل‘ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں.

گزشتہ شب انڈھڑگینگ کے 20سے زائد مسلح ڈاکوﺅں نے موٹروے ایم فائیو عظےم پورانٹرچنیج کے نزدیک اچانک دھاوا بول کرسندھ اورپنجاب کی جانب رواں دواں گاڑیوں پراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجہ میں موٹروے ایم فائیوپربھگدڑمچ گئی‘ بیشترگاڑیوں میں سوار مسافر ڈرائیورہیلپرجان بچانے کیلئے گاڑیاں چھوڑکربھاگ نکلے جبکہ تین مسافرتلہ گنگ کارہائشی32سالہ قلب عباس‘ مریدکے کارہائشی30سالہ فرخ عباس اورمردان کارہائشی زبیرزخمی ہوگئے جبکہ مسلح ڈاکوﺅں نے مسافروں‘ ڈرائیوروں نوابشاہ کے رہائشی عمرفاروق‘ محمدعمران‘ بہاولپورکے رہائشی عبدالمجید‘ ڈرائیوراحیل‘ میانوالی کے رہائشی علی حسن‘ ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی منیراحمد‘ قمرپتافی‘ عنایت اللہ پتافی‘ کندھ کوٹ سندھ کے رہائشی علی حسن اور شوکت کو اسلحہ کی نوک پراغواءکرکے کچہ کے علاقہ کی جانب فرارہوگئے

  فائرنگ سے زخمی ہونے والے قلب عباس‘ فرخ عباس اور زبیرکوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہان ابتدائی طبی امداد کے بعد زبیرکوہسپتال سے فارغ کردیاگیا.ڈاکوﺅں کی جانب سے موٹروے ایم فائیوپرفائرنگ اوراغواءکی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے دونوں اطراف ٹریفک فوری طورپر روک دیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف لمبی لائینں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل رحیم یارخان پولیس نے کچہ رونتی کے علاقہ میں انڈھڑگینگ کی مکین گاہوں پرڈرون حملے کیئے تھے جس سے بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرپولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈٹارگیٹڈآپریشن جاری رکھے ہوئے مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہےں کچہ کریمنل کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہےں گے ۔ جبکہ پولیس تھانہ بھونگ نے انڈھڑگینگ کے سرغنہ سمیت 25سے زائدحملہ آور ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement