تازہ ترین

سری لنکا نے 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کے اوپنر برائن بنیٹ نے 81 رنز بنا کر نمایاں بیٹنگ کی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 28 اور ریان برل نے 17 رنز کی باری کھیلی۔

سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 5 گیندوں پہلے ہی حاصل کر لیا، اوپنرز میں پاتھم نسانکا 55 رنز کے نمایاں بیٹر رہے۔انہوں نے کوشل مینڈس کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ پر 96 رنز کی شراکت قائم کی، کوشل 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔مضبوط بنیاد ملنے کے باوجود سری لنکن بیٹنگ لائن اپ ایک مرحلے پر لڑکھڑا گئی اور اس کی 5 وکٹیں125 رنز پر گر گئیں، اس وقت کمندو مینڈس نے 41 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement