تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ اوپنر ابراہیم زدران نے 65 رنز اور صدیق اللہ اتل نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نمایاں رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 151 رنز بنا سکی۔ آخری لمحات میں حارث رؤف نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، محمد نبی، نور احمد اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement