تازہ ترین

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع اور اہل خانہ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گزشتہ روز انہیں فلیٹ پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے ابھی تک حماس کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ میں اپنے فلیٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے ایک کارروائی کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ نیتن یاہو نے حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی موت کا اعلان اتوار کے روز کیا۔

دریں اثنا فلسطینی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کہ ابوعبیدہ گزشتہ روز ہی شہید ہوگئے تھے۔ ابوعبیدہ چند روز سے اس فلیٹ میں مقیم تھے جسے گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا اور وہ حملے کے وقت گھر پر ہی تھے۔

Leave A Comment

Advertisement