تازہ ترین

مال مقدمہ کی برآمدگی کے دوران پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث فرارہونے والاڈکیتی کاملزم 24گھنٹے بعد پولیس مقابلے میں ماراگیا‘ دوساتھی فرار‘ پولیس نے قبضہ سے پسٹل چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا‘ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘پولیس تھانہ تبسم شہید ڈکیتی کے گرفتارملزم کوٹ چھٹہ کے رہائشی شہروز منظور کو مال مقدمہ کی برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی کہ اہلکاروں کی غفلت کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم شہروز منظور پولیس اہلکاروں کودھکا دے کرفصلوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا تھا جس کے فرارکا مقدمہ بھی پولیس نے سی سی ڈی سب انسپکٹرمحبوب عباسی کی مدعیت میں درج کیاتھا کہ گزشتہ روز آباد پورکے علاقہ میں سی سی ڈی سب انسپکٹر اشفاق احمد ملازمین کے ہمراہ کوٹ حق نواز کے علاقہ مین معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھاکہ موٹرسائیکل پرسوار تین مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جس پرموٹرسائیکل سواروں نے جان سے ماردینے کیلئے ناکہ بندی پرموجودسی سی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کردی ,سی سی ڈی پولیس اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 24گھنٹے قبل فرارہونے والا ڈکیتی کا ملزم شہروزمنظور ماراگیا جس کے قبضہ سے پولیس نے پسٹل اورزیراستعمال چوری شدہ موٹرسائیکل تحویل میں لے کرنعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے شہروز منظورسمیت فرارساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement