تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  چوتھے روز بھی فیلڈ میں موجودر ہیں -وزیر اعلیٰ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف  کیمپ پہنچ گئیں ،سیلاب متاثرہ خواتین کے ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا- سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے-وزیر اعلیٰ  نے عارضی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، مزاج پرسی اور دلاسہ دیا-خاتون نے اظہار تشکرکرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے کال پر فوراً پہنچ کر سیلابی ریلے سے نکالا اور  کیمپ منتقل کیا۔ایک اور خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  کا بہت شکریہ، ہمیں سیلاب سے نکالا بھی گیا  اور بحفاظت یہاں لائے۔ وزیر اعلیٰ نے فلڈ ریلیف  کیمپ میں مقیم بچوں سے اظہارِ شفقت کیااورگود میں بٹھا کر پیار کیا-وزیراعلیٰ نے کلاس روم میں بچوں سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی،بچوں کے وائٹ بورڈ پر نام لکھنے پر انعامات دیئے

Leave A Comment

Advertisement