ملتان: شہر بھر میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
ملتان شہر اور اطراف میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کی حدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد ایم ڈی واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔واسا انتظامیہ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 107 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، چونگی نمبر 9 پر 83، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی میں 41 جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ٹیمیں اہم شاہراہوں سے نکاسی آب میں مصروف ہیں، تمام شاہراہوں کو جلد کلیئر کر دیا جائےگا۔ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
Leave A Comment