علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رہائشی علاقے کے کچھ نوجوان نشہ کرنے کے لیے جھگیوں میں آتے تھے۔جھگیوں کے رہائشیوں نے ان نوجوانوں کو نشہ کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement