ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28فیصد اضافہ ریکارڈ
رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ملک میں کاروں، ایل سی ویز، وینز، الیکٹرک گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 11034یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال جولائی میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 8589یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر49فیصد کی کمی ہوئی۔جون میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 21743یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جوجولائی میں کم ہوکر11034یونٹس ہوگئی۔
Leave A Comment