ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند ٹوٹنے کا خدشہ
دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔پانی کا بہاؤ 38 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی، پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہو گیا، قصور میں حفاظتی بند تلوار پوسٹ سے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا، انتظامیہ کے تلوار پوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات کر دیئے۔
بپھری موجوں سے زمینی کٹاؤ بڑھ گیا، 300 سے زائد ایکٹر زرعی اراضی دریا برد ہوگئی، بہاولنگر میں بند ٹوٹنے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا، پانی کے تیز بہاؤ سے سیکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آگئیں، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پاکپتن میں نقوی شاہ کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، منچن آباد میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کا زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، سیکڑوں ایکڑ رقبہ پر فصلیں زیر آب آگئیں، نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ کے 3 عارضی بند ٹوٹ گئے، کچے کے کئی دیہات پانی کی زد میں ا ٓگئے۔
Leave A Comment