سہ فریقی سیریز: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 183 رنزکا ہدف
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔شارجہ میں جاری میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔شاہینوں کی جانب سے کپتان سلمان آغا 53 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Leave A Comment