موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، 49 افراد ہلاک ،100 لاپتہ
موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتہ ہوگئے۔مقامی کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ہم نے 17 افراد کو زندہ بچا لیا ہے، اب تک 49 لاشیں نکال کر تدفین کی جاچکی ہے، دیگر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔اہلکار کے مطابق کشتی میں تقریباً 160 افراد سوار تھے جو ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے، ان میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری شامل تھے۔ جب کشتی میں سوار افراد نے نوآکشوط سے تقریباً 80 کلو میٹر شمال میں ایک قصبے کی روشنیاں دیکھیں تو وہ سب ایک طرف جھک گئے، جس سے کشتی الٹ گئی۔
Leave A Comment