بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑدیا گیا۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔ مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی جاری ہے۔
Leave A Comment