اوکاڑہ : شہری ناقص غذا کھانے سے بچ گئے. پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی 25 من مردہ مرغیاں برآمد
اوکاڑہ کےشہری ناقص غذا کھانے سے بچ گئے. پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی 25 من مردہ مرغیاں برآمد. بتایاگیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ون فور ایل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 25 من مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت مشین میں کریش کرکے مختلف فوڈ پوائنٹ پر فروخت کرتے تھے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مردہ مرغیوں کا گوشت موقع پر تلف کرکے ملزمان کے زیر استعمال کریش مشین اور لوڈڈ رکشہ قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا
Leave A Comment