تازہ ترین

تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے  والی اس تین ملکی سیریز کا  پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اس بار افغان شائقین کی تعداد پاکستانی فینز سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے جبکہ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کر دیے ہیں، یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے ہیں، پاکستانی شائقین کے لیے ہرا اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement