شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے دولہا ہلاک
شادی کی تقریب میں خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہو گیا خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ 23 سالہ دولہا علی اپنی شادی کے بعد دُلہن کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گیا، فائرنگ مبینہ طور پر دُلہن کی رشتہ دار خاتون نے کی تھی۔47 سالہ خاتون کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے بیگ سے دو غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پراسکیوشن نے انکوائری شروع کر دی ہے۔
ترکی کے شمال میں بحیرہ اسود کے علاقے میں شادیوں کے موقع پر خوشی میں فائرنگ کرنا عام رواج ہے۔ترکی کے شمال مشرقی صوبے ترابزون میں بھی شادی سے پہلے کی گئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد شادی کو منسوخ کر دیا گیا تھا جب کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، ان میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا۔
Leave A Comment