تازہ ترین

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈکنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گااورتازہ ترین صورتحال پر نظر رکھے گا،جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی ڈیوٹی کے پیشِ نظر افسران اور عملے کی تمام تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔کنٹرول سینٹر لیسکو ہیڈ کوارٹرز پی ڈی سی میں قائم کیا گیا ہے جو لمحہ بہ لمحہ بجلی کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی کرے گا اور فوری اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ کنٹرول سینٹر میں تین شفٹوں پر مبنی نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ 24 گھنٹے نگرانی کی جا سکے۔ ان شفٹوں میں لیسکو کے اعلیٰ افسران تعینات ہیں جن میں چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ، چیف انجینئر پی ایم یو، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی، چیف انجینئر آپریشن اینڈ مینٹیننس، چیف انجینئر ٹی ایس اور چیف انجینئر پی آئی یو شامل ہیں۔ یہ افسران اپنی شفٹ کے دوران بجلی کی فراہمی اور سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھیں گے اور فوری اقدامات کریں گے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی فراہمی کے پیش نظر مرکزی دفاتر اور لیسکو ریجنل سٹورز میں میٹیریل کی کوئی کمی نہیں ہے، سیلابی صورتحال بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقوں بجلی کی جلد بحالی کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement