تازہ ترین

نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دانیال مسیح عرف ڈینی اور وارث مسیح عرف بابو کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی شناخت سید نظیر شاہ اور صابر عرف پوما کے نام سے کی گئی ہے، جو موقع سے گرفتار کیے گئے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، 10 چھینے گئے موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement