ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، کمشنر لاہور
کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ اس وقت راوی میں شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے۔ راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل ہے، قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔ آج صبح نو دس بجے شاہدرہ سے 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک بہاؤ کا امکان ہے۔ دریائے راوی کی گنجائش 2 لالکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے، ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔ راوی کے قریبی علاقوں سے 500 سے زائد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
Leave A Comment