اوکاڑہ: ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ کی عدالت سےمنشیات فروش کو 14 سال قید کی سزا
ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ کی عدالت نےمنشیات فروش 14 سال قید کی سزا سنا دی. ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اوکاڑہ نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پرایک منشیات فروش محمد زبیر ولد امانت کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا. جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی مجرم کو نومبر 2023 میں تھانہ کینٹ پولیس نے شادی پورچوک سےگرفتار کر کے 5 پیکٹ چرس برآمد کی تھی
Leave A Comment