تازہ ترین

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے اخیتارات کاناجائزاستعمال کرکے باپ بیٹے کوحبس بے جامیں ر کھ کرتشدد کانشانہ بنانے اوربعدازاں مقدمہ اندراج کرکے جیل بھجوانے کاالزام ثابت ہونے پرسابق ڈی ایس پی سٹی سرکل‘ سابق ایس ایچ اوتھانہ آب حیات‘ سب انسپکٹروں ‘محرر ‘نائب محررکمپیوٹرآپریٹراورکانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزمان نے سال2024میں چوکیدار سے ملنے کیلئے جانیوالے باپ بیٹے پرتھانہ کی حدود میں گالی گلوچ اورویڈیوبنانے کاالزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوایاتھا‘جبکہ ملزمان کی جانب سے اندراج مقدمہ بے بنیاد ثابت ہونے پرخارج کردیاگیاتھا

 ائیرپورٹ کے رہائشی معروف ٹاﺅن پلانرساجداقبال نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حسن اکمل قریشی کی عدالت میں دائرکی جانیوالی اپنی رٹ میں موقف اختیارکیاتھا کہ وہ پراپرٹی اورگاڑیوں کی خریدوفروخت کاکاروبارکرتاہے 19جولائی2024کی شام وہ اپنے نوعمربیٹے حسن ساجدکے ہمراہ تھانہ آب حیات کی حوالات میں بند چوکیدار ملک رازق سے ملنے کیلئے گیا توڈیوٹی پِرموجود کانسٹیبل انضمام مہدی نے محررتھانہ کے احکامات کے باوجود حوالات میں بند چوکیدار کوملنے سے روکا تو ملزم انضام مہدی نے نوعمربیٹے حسن ساجد پرویڈیوبنانے کاالزام عائدکرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا منع کرنے پرسب انسپکٹر غلام دین‘ ہیڈکانسٹیبل محمدجاوید‘ کانسٹیبل فاروق علی‘ کمپیوٹرآپریٹرعمیراکرم نے بھی تشدد کانشانہ بنایااوربعدازاں اسے ہتھکڑی لگاکرایس ایچ او مزمل اسحاق کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کے پاس موجود موبائل فون‘ جیب میں موجود پرس جس میں27ہزارروپے کی نقدی کے علاوہ قومی شناختی کارڈ اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے بعدازاں ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید نے بھی تھانہ کی حوالات سے نکلواکرتشدد کیا اورباپ بیٹے کے خلاف اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا تاہم عدالت میں ریمانڈ کے دوران بیٹے کے نابالغ ہونے پرعدالت نے رہاکرنے کے احکامات دئیے ملزمان کے تشددسے اس کی قوت سماعت بھی متاثرہوئی اورعدالت کے احکامات کے باوجود سب انسپکٹرراناآصف نے میڈیکل کروانے سے بھی گریز کیا‘ ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے جرم کاارتکاب کیا۔

فاضل عدالت نے ساجد اقبال کے وکیلوں کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان سابق ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید‘ سابق ایس ایچ اوتھانہ آب حیات(حال تعینات کوٹسمابہ)ملزم اسحاق‘ سب انسپکٹرراناآصف‘ سب انسپکٹرغلام دین‘ نائب محررفاروق کورائی‘ کمپیوٹرآپریٹرعمیراکمل‘ کانسٹیبل انضام مہدی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے۔

Leave A Comment

Advertisement