عمان کا ایشیا کپ 2025 کیلئے سکواڈ کا اعلان
عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار اور نوجوانوں کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل 17 رکنی سکواڈ کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔عمان نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 4 نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔عمان کا سکواڈ جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، ونائک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیدرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشت، کرن سوناولے، ذکریا اسلام، حسنین شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد اور سامے شری واستو پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ عمان ٹیم پاکستان، بھارت اور یو اے ای کے ہمراہ گروپ اے میں موجود ہے۔
Leave A Comment