صورتحال ٹف ہے ، کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے :بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لوگ فلمیں نہ چلائیں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینا سنجیدہ ایشو ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے استعفے کے بارے میں سنا ہے لیکن ان کا بیان نہیں پڑھا۔سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے،کوئی لیڈر پبلک میں کمنٹس نہ کرے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت کسی لیڈر کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے، سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔بدقسمتی سے پارٹی کے اندر سے کوئی نہ کوئی چیز باہر آتی ہے جس سے تنازع کھڑا ہوتا ہے، پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں۔بانی کی بھی واضح ہدایات ہیں کوئی پارٹی لیڈر پبلک میں اپنا استعفیٰ پیش نہیں کرے گا، بانی کی واضح ہدایات ہیں کوئی لیڈر پبلک میں کمنٹس نہ کرے۔
Leave A Comment