شکیب الحسن کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور کارنامہ
بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنے شاندار ٹی20 کریئر میں ایک اور کارنامہ انجام دے دیا، وہ 500 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن گئے ہیں۔شکیب الحسن نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کیچ اینڈ بولڈ آؤٹ کرکے 500ویں وکٹ حاصل کی، میچ ختم ہونے تک ان کے وکٹوں کی تعداد 502 ہوگئی تھی۔
500 سے زائد وکٹیں لینے والے باؤلرز
- راشد خان – 660 (افغانستان)
- ڈوین براوو – 631 (ویسٹ انڈیز)
- سنیل نارائن – 590 (ویسٹ انڈیز)
- عمران طاہر – 554 (جنوبی افریقہ)
- شکیب الحسن – 502 (بنگلہ دیش)
تاہم، ان سب میں شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد ایسے آل راؤنڈر ہیں، جنہوں نے 500 وکٹوں کے ساتھ ساتھ ٹی 20 فارمیٹ میں 7 ہزار رنز بھی بنا رکھے ہیں۔
Leave A Comment