سلمان اکرم راجا کا سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا، پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلا معاوضہ جاری رکھوں گا۔میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے، ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے کوئی ملال نہیں۔ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا، میری بلامعاوضہ وکالتی خدمات حاضر رہیں گی۔
Leave A Comment