اوکاڑہ : کرپشن پر دو پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست
اوکاڑہ ڈی پی او نے کرپشن پر دو پولیس کانسٹیبلوں کو نوکری سے برخاست کردیا پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راشد ہدایت کا محکمانہ احتساب جاری بخشی خانہ میں ایک خاتون سے رشوت لینے والا اہلکار امجد جاوید نوکری سے برخاست . منڈی احمد آباد میں رشوت لینے والا کانسٹیبل سردار خان برطرف انکوائری رپورٹ میں اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہو گئی محکمہ احتساب میکانزم کے تحت کارروائی مکمل، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ،کرپشن اور بدعنوانی پر اہلکاروں کے لئے محکمہ میں جگہ نہیں
Leave A Comment