کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کی تردید
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانوں کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتانی کی تبدیلی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ رضوان کی جگہ سلمان آغا کو کپتان بنانے کی خبریں غلط ہیں جبکہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان نہیں بنایا جارہا۔بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں اس حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا، کپتانی کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔
Leave A Comment