تازہ ترین

بھارت میں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7افراد جان کی بازی ہار گئے .بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں جالندھر روڈ پر منڈیالہ اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم ہوا ۔ایل پی جی ٹینکر سڑک پر مڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران مسافر وین کی ٹکر ہو گئی ، پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔جھلس کر زخمی ہونے والوں کی فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

Leave A Comment

Advertisement