تازہ ترین

رشتہ نہ دینے کی رنجش پر باپ بیٹے نے رات کے اندھیرے میں گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے 20سالہ دوشیزہ کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان موقع سے فرار‘ پولیس نے مقتولہ کے والدکی مدعیت میں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

موضع نبی پور کے رہائشی ذوالفقار علی نے پولیس کودی گئی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گذشتہ شب اپنی 20سالہ بیٹی شبانہ ودیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ملزمان رحیم بخش اوراس کا بیٹا عبدالستار گھر میں داخل ہوئے اورفائرنگ کرکے اس کی بیٹی شبانہ کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورفرار ہوگئے۔ کچھ عرصہ قبل ملزمان نے اس کی بیٹی شبانہ کا رشتہ اپنے بھائی سلیم کیلئے مانگا تھا اورانکار کرنے پر ملزمان نے دل میں رنجش رکھ لی تھی۔پولیس نے مقتولہ شبانہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد باپ کی مدعیت میں ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement