لاہور: معمولی جھگڑے پر قینچی کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں معمولی جھگڑے پر قینچی کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ارشد ملزم نفیس کے گھر ملنے آیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment