امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ ڈرا کی میزبانی کا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ ڈرا کی میزبانی کا اعلان کردیا۔ ڈرا واشنگٹن میں 5 دسمبر کو کینیڈی سنٹر میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی اعلان کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔انفانٹینو ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے ساتھ وائٹ ہاؤس لائے، ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ میرے پاس رہ سکتی ہے؟
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کے ڈراز میں 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
Leave A Comment