رحیم یارخان:غیرقانونی طور پر تلور کا شکار ، شکاری کو محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے پکڑلیا‘ شکار کیاگیا تلور برآمد‘ مقدمہ درج
چولستانی علاقہ میں غیرقانونی طور پر تلور کا شکار کھیلنے والے شکاری کو محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘ شکار کیاگیا قیمتی تلور برآمد‘ مقدمہ درج محکمہ وائلڈ لائف کواطلاع ملی کہ چولستانی علاقہ چک 225ون ایل میں چک 226ون ایل کا رہائشی شکاری نہال غیرقانونی طور پر تلور کا شکار کھیلنے میں مصروف ہے جس پر محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم نہال کورنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کا شکارکیاگیا تلور برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment