رحیم یار خان : ٹریفک حادثات میں دو جاں بحق چھ زخمی
موٹروے ایم فائیو پر ٹائرپھٹنے کے باعث الٹ جانیوالی کارکو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کار کی ٹکر‘ بے قابوموٹرسائیکل ٹکراگئے‘ خاتون سمیت 2جاں بحق‘ 6زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔
پہلا حادثہ راولپنڈی کے رہائشی عمرزاہد کے ساتھ پیش آیا جواپنی اہلیہ مریم رحیم کے ہمراہ اپنی کار نمبری AXE355پر سکھر سے راولپنڈی جارہاتھا کہ موٹروے ایم فائیو مراد پور کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے کار بے قابوہوکر الٹ گئی‘ اسی دوران پیچھے سے آنیوالی کار نمبری AYR 876بے قابوہوکر اس سے ٹکراگئی۔ تصادم کے نتیجہ میں راولپنڈی کا رہائشی 45سالہ عمرزاہد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑگیا جبکہ اہلیہ مریم رحیم شدید زخمی ہوگئی۔ اسی طرح ان سے ٹکرانے والی کار میں سوار کراچی کا رہائشی قیصرکاظمی‘ کہکشاں بی بی‘ عبدالصمد ودیگر دو خواتین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسرا حادثہ فاضل پور کی رہائشی 50سالہ کوثر بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہونے پر شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں کوثر بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔
Leave A Comment