تازہ ترین

اوکاڑہ رینالہ خورد بائی پاس کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، جس کاخاوند اور سسر شدید زخمی ہوگئے.ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا. ریسکیو زرائع کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس ایجوکیٹرز سکول کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس نمبری P-492 کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ خاتون کنزہ زوجہ سلیم جاں بحق۔ جب کہ 2 افراد 28 سالہ سلیم اور اس کا 50 سالہ باپ ندیم زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔ جب کہ ڈیڈباڈی اور زخمییوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement