بھارتی پارلیمان نے ایک نیا بل منظور کرلیا جس کے تحت رقم کے لین دین پر مبنی آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔ے مطابق اس بل کا نام پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025 ہے تاہم اس بل کے نافذ ہونے سے تیزی سے ترقی کرتی آن لائن گیمنگ انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔علاوہ ازیں اس بل کے نفاذ کے بعد سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتوں کے ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔اس بل کے تحت کسی بھی قسم کے رقم پر مبنی آن لائن گیمز کھیلنے، تشہیر کرنے یا ان سے متعلق مالی لین دین پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر 3 سال قید یا بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ یہ حکومت اور پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے جو وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔حکومت نے اس اقدام کی بنیادی وجوہات میں مالی نقصان اور نفسیاتی نقصان کو شامل کیا ہے جو ان گیمز کے باعث شہریوں کو پہنچتا ہے۔بھارتی آن لائن گیمنگ انڈسٹری جو کہ ٹائیگر گلوبل اور پیک XV پارٹنرز جیسے بڑے سرمایہ کاروں کی مدد سے 2029 تک 3.6 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید تھی اچانک بحران کا شکار ہوگئی۔معروف ایپس جیسے Dream11 (جس کی مالیت 8 بلین ڈالر ہے) اور Mobile Premier League (مالیت 2.3 بلین ڈالر) براہِ راست متاثر ہوں گی۔

دیگر مقبول پلیٹ فارمز جیسے Games24x7، Zupee اور WinZO کی بندش کا بھی امکان ہے۔ کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کا خاتمہ ہوگا۔

گیمنگ گروپس نے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا جا سکے۔ان کا مؤقف ہے کہ حکومت نے انڈسٹری کو اعتماد میں نہیں لیا۔ کچھ گیمز جیسے پوکر اور رمی مہارت پر مبنی ہیں انہیں "جوا" نہیں کہا جا سکتا۔ اچانک پابندی سے سرمایہ کاری اور روزگار شدید متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں فینٹسی اسپورٹس اور کارڈ گیمز نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی جس میں معروف کرکٹرز کے اشتہارات نے اہم کردار ادا کیا۔مثال کے طور پر Dream11 ایپ پر صرف 29 روپے میں ٹیم بنا کر انعامی مقابلے میں شامل ہوا جا سکتا ہے جہاں فاتحین لاکھوں روپے جیت سکتے ہیں۔

یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوچکا اور صرف صدر کے دستخط باقی ہیں جو محض ایک رسمی کارروائی سمجھی جا رہی ہے۔اس کے بعد بھارت کی آن لائن گیمنگ انڈسٹری کے لیے ایک نیا اور غیر یقینی دور شروع ہونے والا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement