تازہ ترین

سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ پر مڑ رہی تھی، اسی دوران منی ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔  ریسکیو حکام کے مطابق کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون محفوظ رہے، حادثے میں 2 خواتین اور 1 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement