تازہ ترین

رحیم یار خان میںشیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ڈاکوؤں کے حملے میںمحمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور رحیم یار خان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سینئر پولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ، پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے آئی جی پنجاب، سینئر پولیس افسران شہدا پولیس کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، ترجمان پنجاب پولیس

Leave A Comment

Advertisement