ڈولفن اسکواڈ کی کارروائیاں، 12 گھنٹوں میں 19 ملزمان گرفتار
ڈولفن اسکواڈ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، 12 گھنٹوں کے دوران 19 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ڈولفن اور پی آر یو اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر کے ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ڈولفن اسکواڈ کی اشتہاریوں عادی مجرمان،عدالتی مفروران،اسلحہ،منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،4 اشتہاریوں سمیت 7 عادی مجرمان و 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں،مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان بھی گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈولفن کی باغبانپورہ،شاہدرہ میں شراب کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا 4 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ،گرفتار ملزمان میں تنویر،ارشد،عرفان و دیگر شامل ہیں ،ملزمان کو تھانہ مناواں،شاہدرہ،نشتر کالونی اور دیگرکے حوالے کردیا گیا۔
Leave A Comment