شادی کرنے کاجھانسہ دے کرآشنانہ کی ساتھیوں سمیت خاتون سے مبینہ زیادتی‘ ویڈیوفلم بناکرسوشل میڈیاپروائرل کردی‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ موضع غازی پورکی رہائشی طاہرہ بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی چند سال قبل کاشف نامی شخص سے شادی ہوئی تھی تاہم اولاد نہ ہونے اورگھریلوناچاقی کے باعث  اپنے میکے میں رہائش پذیرہوگئی جہاں اسی دوران ڈنڈن اوٹ کے رہائشی محمدشاہد نے اسے شادی کرنے کاجھانسہ دے کرمیل ملاقات شروع کردی‘ چند روزقبل ملزم شاہد نے اسے ملاقات کیلئے بلوایا اور مرضی کے خلاف زیادتی کانشانہ بنایااسی دوران ملزم کے ساتھیوں اقبال اوراعجاز نے اس کی ویڈیوفلم بناکروائرل کرنے کی دھمکی دے کرباری باری زیادتی کانشانہ بنایابعدازاں ملزم شاہد شادی کرنے سے صاف انکاری ہوگیا‘ تاہم متاثرہ طاہرہ بی بی کے دباؤ ڈالنے پرویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کردی‘ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پرآشنانہ سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement