تازہ ترین

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مددگار 15 پر اقدام قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے مطابق ہیلپ لائن پر فون آیا کہ ہمارے دوست کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے، جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کال پر ریسپانس کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسپتال پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان دوران تفتیش زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکے، معلوم ہوا ہے کہ زخمی اکبراورگرفتارساتھی تینوں موٹر سائیکل پرسوارتھے، مبشر جو معذور ہے اس نے پسٹل سے زمین پر کھڑے پانی میں فائرنگ کی، پسٹل میں پھنسی گولی اچانک چلی جس سے درمیان میں بیٹھا اکبر زخمی ہوگیا، گولی جیب میں رکھے موبائل کو کراس کر کے اکبر کے کولہے پر لگی۔ ملزمان پہلے زخمی کو گھر لے کر گئے خون بند نہ ہونے پر اسپتال پہنچے اور جھوٹی کال کر دی۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے ملزمان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی  نے کہا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، عوام الناس کی حفاظت و مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement