تازہ ترین

ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے کوٹلہ میں جائیداد کے تنازع پر دو قریبی رشتہ دار گروپوں کے درمیان خونی تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔  ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے کوٹلہ میں جائیداد کے تنازع پر ماموں اور بھانجوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جمیل عباسی اور رضیف عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ مکھنیال پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان پرانا تنازع تھا جو آج افسوسناک انجام کو پہنچا۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement